تریویندر سنگھ راوت نے جی جی آئی سی راج پور روڈ کو او این جی سی کی جانب سے دی گئی بس کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں اسمارٹ کلاسز کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شروع ہونے والے تین اسکولز جن میں بچوں کو جدید ترین سہولیات دی جائیں گی۔ ان اسمارٹ اسکولوں میں ورچول کلاسز کے ساتھ ساتھ بہت سی نئی ٹیکنالوجی تعلیم کے لیے استعمال ہورہی ہیں۔ ان اسکولوں میں ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ریاست میں تعلیم اور صحت کے شعبہ میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ بہت سے ہسپتالوں میں ٹیلی وژن اور ٹیلی میڈیسن کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں جبکہ خواندگی کے معاملے میں اتراکھنڈ سر فہرست ریاستوں میں شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع دہرادون تقریباً صد فیصد خواندگی کی جانب گامزن ہے۔ ہر ایک کو اپنے پڑوس کے ناخواندہ شخص کو خواندہ بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔