اکھڈ پریشد کے ترجمان شری مہنت نارائن گری نے بتایا کہ 'چھڑی یاترا کی کل وزیراعلیٰ پوجا کریں گے اور اس کے بعد یاترا چار دھام کے لیے روانہ کردی جائے گی۔چھڑی یاترا پانچ نومبر کو ختم ہوگی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اس یاترا میں ہونے والے خرچ کادو فیصد حکومت برداشت کرے گی۔ یاترا کا باقی خرچ پریشد سے منسلک 13اکھاڑیں اور دیگر تنظیمیں کریں گی۔ '
انہوں نے مزید کہا کہ 'نرنجنی اکھاڑے نے یاترا کے لیے پانچ لاکھ روپے کی مدد دی ہے۔ اسی طرح سے دیگر کئی اکھاڑے اور مذہبی اور سماجی تنظیمیں اس میں تعاون کررہی ہیں۔ اس یاترا میں یاتری کو تمام سہولیات مفت فراہم کرائی جاتی ہیں۔'