مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ اتراکھنڈ کے چمولی میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بعد صورتحال کو معمول پر لانے، امداد اور بچاؤ کے کاموں میں ریاستی حکومت کے ساتھ مرکزی حکومت مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔
شاہ نے منگل کو راجیہ سبھا میں اس حادثے پر خود بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'اتراکھنڈ حکومت سے موصولہ اطلاع کے مطابق ابھی تک 20 افراد کی جانیں گئی ہیں اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق مجموعی طور پر 197 افراد لاپتہ ہیں جن میں این ٹی پی سی کے زیر تعمیر پروجیکٹ میں 139 کام کررہے تھے۔ اس کے علاوہ ازیں رشی گنگا پروجیکٹ میں کام کرنے والے 46 ملازمین اور 12 دیہی افراد شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے مختلف ذرائع سے یہ معلومات اکٹھا کی ہے، جس میں تبدیلی ممکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ این ٹی پی سی پروجیکٹ میں کام کرنے والے 12 افراد کو ایک سرنگ سے بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ رشی گنگا پروجیکٹ میں بھی کام کرنے والے 15 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
مودی کس واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے؟
ایک اندازے کے مطابق این ٹی پی سی پروجیکٹ کی ایک دوسری سرنگ میں تقریباً 25 سے 35 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ ان افراد کو بحفاظت بچانے کے لئے جنگی پیمانے پر ریسکیو آپریشن چلایا جارہا ہے، اسی طرح لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔