ETV Bharat / state

بارہ بنکی کورونا کرفیو میں تراویح مکمل کرنے کا نیا طریقہ - barah banki news

بارہ بنکی شہر کی جامعہ مسجد میں کورونا کرفیو کے دوران تراویح کا عمل مکمل کرنے کے لئے نیا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ اس نئے طریقے سے تراویح میں قرآن بھی مکمل ہوگا اور کووڈ-19 کی گائیڈ لائین پر بھی مکمل طور سے عمل کیا جا سکے گا۔

barah-banki-new-way-to-complete-taraweeh-in-corona-curfew
بارہ بنکی: کورونا کرفیو میں تراویح مکمل کرنے کا نیا طریقہ
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 1:56 PM IST

Updated : Oct 13, 2022, 2:49 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کی جامع مسجد میں کورونا کرفیو کے دوران تراویح کا عمل مکمل کرنے کے لئے نیا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ اس نئے طریقے سے تراویح میں قرآن بھی مکمل ہوگا اور کووڈ-19 کی گائیڈ لائین پر بھی مکمل طور سے عمل کیا جا سکے گا۔ منگل کے روز سے یہاں اس نئے طریقے سے تراویح کا آغاز کیا جائے گا۔

بارہ بنکی شہر کی جامعہ مسجد کے متولی اور عیدگاہ کمیٹی کے چئیرمین عمیر قدوائی نے بتایا کہ تراویح سنت ہے، اس میں 20 رکعت نماز فرض ہیں۔ شہر میں کورونا کے پیش نظر نائیٹ کرفیو نافذ ہے۔ ایسے میں ہم بہت جلدی کر کے بھی 20 رکعت نماز 9 بجے تک مکمل نہیں کر سکتے ہیں. اس لئے تمام ذمہ داران اور امام نے طئے کیا ہے کہ تراویح میں ایک سپارہ 10 رکعت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ جو تقریباً پونے نو بجے تک مکمل ہوگا۔ 15 منٹ کا وقفہ نمازیوں کو گھر جانے کے لئے دیا جائے گا. جس سے وہ کرفیو کا وقت شروع ہونے سے قبل گھر پہنچ سکیں گے۔ باقی کی 10 رکعات اور وتر کی نماز سب لوگ گھر پر پڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہ کر بھی مسجد میں 9 بجے کے درمیان 2 پارے کی تراویح مکمل نہیں کرا سکتے ہیں. اس لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے. جس سے تراویح بھی ہو سکے گی اور کووڈ-19 کی گائیڈ لائین پر بھی عمل ہو سکے گا۔

Last Updated : Oct 13, 2022, 2:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.