یونینز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 'وہ بینک ملازمین کے مطالبات کو جلد ہی پورا کریں۔'
واضح رہے کہ آج سے بینک ملازمین دو روزہ ملک گیر ہڑتال پر ہیں۔
بینک ملازمین تنخواہوں اور مقررہ مدت کار میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ بینک ملازمین سے متعلق 12 نکاتی مطالبات کے لیے ہڑتال پر ہیں۔
اس دوران اتراکھنڈ کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع ادھم پور اور سنگر میں بینک ملازمین اور یونینز کے عہدیداروں نے علاقے کے تمام بینکز میں تالہ لگا کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
ملازمین نے حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت گذشتہ تین برسوں سے ان کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔'
اس دوران حکومت کو وارننگ دی گئی کہ اگر ملازمین کے مطالبات کو جلد ہی پورا نہ کیا گیا تو مالی سال میں بھی ہڑتال شروع کی جائے گی۔