ریاست اتراکھنڈ میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جہاں ایک بار پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ہری دوار شہر میں واقع بیراگی کیمپ میں ایک بار پھر آگ لگ گئی، جہاں فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔
بتایا جارہا ہے کہ قبل ازیں بھی یہاں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کافی نقصان ہوا تھا۔ اس واقعہ کے تعلق سے پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔