ETV Bharat / state

بری فوج کے سربراہ نے چین ۔ نیپال سرحد کا دورہ کیا - پتھورا گڑھ

گزشتہ ہفتے جنرل منوج مکند نروانے نے نیپال کا دورہ کیا تھا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر بہتر ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 5:18 PM IST

ریاست اتراکھنڈ میں دو روزہ دورے پر گئے بری فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے جمعرات کے روز چین ۔ نیپال سرحد سے متصل ضلع پتھورا گڑھ کا دورہ کیا۔

اس دوران بری فوج کے سربراہ نروانے نے 119 آزاد بریگیڈ پتھورا گڑھ میں فوجی افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے آپریشنل اور حفاظتی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس کے ساتھ ہی چین اور نیپال سرحد سے متصل کالا پانی، لِپو لیکھ اور لِمپیا دھورا کا فضائی معائنہ بھی کیا۔ یہ وہی بھارتی علاقے ہیں جنھیں اپنا بتا کر نیپال نے اپنے نقشے میں شامل کیا ہے اور اسی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں دراڑ پیدا ہوئی ہے۔

پتھورا گڑھ ہیڈ کوارٹر میں موجود 119 آزاد بریگیڈ پہنچنے پر جوانوں نے بری فوج کے سربراہ نرونے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد نرونے نے یہاں متعدد فوجی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس سے قبل بدھ کے روز منوج مکند نرونے نے مانا اور نیتی علاقے میں بھارت۔چین سرحد پر واقع فوجی چوکیوں کا بھی فضائی معائنہ کیا تھا۔

فوجی سربراہ کا سرحدی علاقوں میں دورہ حکمت عملی کے نقطۂ نظر سے کافی اہم مانا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں چین سے متصل تقریباً 345ن کلو میٹر لمبی بھارت کی سرحد ہے اس میں سے تقریباً 90 کلو میٹر چمولی علاقے میں ہے، بقیہ اتراکاشی اور پتھورا گڑھ میں ہے۔

ایک ہفتہ قبل جنرل منوج کمند نرونے نے نیپال کا دورہ کیا تھا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر بہتر ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ اس موقع پر نرونے نے اپنے ہم منصب جنرل پُرن چندر تھاپا کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.