علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ نے آج مولانا آزاد لائبریری کینٹین سے باب سید تک احتجاجی مارچ نکالکر یونیورسٹی پراکٹوریل ٹیم کو یونیورسٹی وائس چانسلر کے نام میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ اگلے دو دنوں میں یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ یونین انتخابات کی تاریخ مقرر کرے۔
یونیورسٹی طلبہ کا کہنا ہے یہ تعلیمی ادارہ مختلف نشیب و فراز کی منزلیں طے کرتا ہوا آج علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل میں ملت کا عظیم سرمایہ فخر ہے اور اس چمن سید سے سیراب ہوکر ہزاروں طلبہ پورے عالم کے ہر شعبہ میں اعلی منصب پر فائز ہوکر علیگڑھ و سر سید کے خواب کی تکمیل کر رہے ہیں۔
طلبہ یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں طلبہ یونین انتخابات کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تو طلبہ کی بڑی تعداد اس کے خلاف احتجاج کرے گی۔
یونیورسٹی کے سبھی سینئر اور جونیئر طلبا نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد انتخابات کی تاریخ مقرر کریں۔
پروفیسر افغت اشرف ڈپٹی پراکٹر نے کہا کہ آج طلبہ نے طلبہ یونین انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور ایک میمورنڈم وائس چانسلر کے نام دیا ہے۔