انڈین ملٹری اکیڈمی کے 88 برس کی تاریخ میں آج ایک نیا باب ہو شامل کیا گیا ہے، کورونا وائرس کے دوران آئی ایم اے کی تاریخ میں کئی رویات کو ختم کرکے نئی رویات کو اپنایا جا رہا ہے اور یہ پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے جب آئی ایم اے کی پاسنگ آوٹ پریڈ صرف رسمومات کی ادائیگی تک ہی محدود ہوگی۔
پاسنگ آوٹ پریڈ میں کیڈٹس کے اہل خانہ کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ آج آئی ایم اے کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں 423 جنٹل مین کیڈٹس شامل ہوئے ، جن میں 333 بھارتی کیڈٹس جبکہ 90 غیر ملکی کیڈرس شامل ہوئے۔
پاسنگ آوٹ پریڈ میں کثیر تعداد میں ملکی و غیر ملکی نوجوان کیڈٹس پاس آوٹ ہوتے ہیں اور کیڈرس کے اہل خانہ بھی اس پریڈ میں شامل ہوتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کے سبب پہلی مرتبہ پی او پی کے تحت ہونے والی اس پریڈ کے عمل کو محدود کر دیا گیا ہے، آج ہونے والی اس پریڈ میں کیڈٹس کے کسی بھی اہل خانہ کو مدعو نہیں کیا گیا، اس پریڈ کو لائیو اسٹریمنگ کے ذریعہ گھر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔