اتراکھنڈ کے ہری دوار میں کمبھ کے دوران سادھو مسلسل کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اس ضمن میں 24 مزید سادھو کی کورونا مثبت رپورٹ آئی ہے۔
ہری دوار کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایس کے جھا نے کہا کہ طبی ٹیم جائے موقع پر بھیجی جا رہی ہے اور آر ٹی ۔ پی سی آر جانچ مسلسل کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کمبھ کے دوران ہری دوار میں گذشتہ 5 دنوں کے دوران 2167 سادھوں کی کووڈ رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔