ETV Bharat / state

بریلی: زون پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران کروڑوں روپے کی وصولی کی

کورونا وبا کے دوران پولیس نے بریلی زون میں ماسک نہ لگانے، بلا وجہ گھر سے نکلنے اور عوامی مقامات پر تھوکنے کے معاملوں میں پانچ لاکھ سے زائد لوگوں پر کارروائی کی ہے۔

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 7:53 AM IST

zone police
zone police

کورونا وبا کے دوران ضلع بریلی کے باشندوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے لیکن یہ ریکارڈ فخر کرنے کے بجائے شرمندگی کا احساس ضرور کرائے گا۔

دراصل ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے باشندوں نے کورونا انفیکشن کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں حکومت کی ہدایات اور قوانین کی خوب خلاف ورزی کی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس دوران بریلی کے شہریوں نے کروڑوں روپے بطور جرمانہ ادا کیا ہے۔

زون پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران کروڑوں روپے کی وصولی کی

کورونا وبا کے دوران پولیس نے بریلی زون میں ماسک نہ لگانے، بلا وجہ گھر سے نکلنے اور عوامی مقامات پر تھوکنے کے معاملوں میں پانچ لاکھ سے زائد لوگوں پر کارروائی کی ہے۔ زون کے سبھی 9 اضلاع میں اِن لوگوں سے تقریباً 17 کروڑ روپیہ جرمانہ کی وصولی کی گئی ہے۔ صرف بریلی کے لوگوں سے تقریباً چھ کروڑ روپیہ سے زائد کی وصولی ہوئی ہے۔

zone police
zone police

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ابتدائی دور میں ہی حکومت نے ماسک لگانے کو لازمی کرکے عوامی مقامات پر تھوکنے اور فضول میں گھر سے نکلنے پر پابندی لگا دی تھی۔ ان قوانین پر سختی سے عمل کرانے کے لیے جرمانے کو بھی لازمی کردیا تھا۔ پہلے یہ جرمانہ پانچ سو روپیہ تھا، پھر اِسے اضافی کرکے ایک ہزار روپیہ کر دیا گیا۔ حالانکہ اس کے باوجود تمام لوگوں نے ماسک کا استعمال نہیں کیا۔

zone police
zone police

جون سنہ 2020 سے جون 2021ء تک 5 لاکھ 4 ہزار 684 لوگوں کے خلاف ماسک نہ لگانے اور عوامی مقامات پر غیر ضروری طریقہ سے نکلنے اور تھوکنے کے الزام میں کارروائی کرکے 17 کروڑ 16 لاکھ 14 ہزار 331 روپیہ کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ سبھی نو اضلاع میں بریلی ضلع کے شہری قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں اوّل نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی میں لاک ڈاؤن ہٹا دیا گیا

بتا دیں کہ 'ضلع بریلی میں 6 کروڑ روپے، بدایوں میں 2 کروڑ روپے، پیلی بھیت میں ایک کروڑ، مراد آباد میں 1 کروڑ، بجنور میں 2 کروڑ، رامپور میں 1 کروڑ، امروہہ میں 50 لاکھ، شاہ جہاں پور میں 59 لاکھ، جبکہ سنبھل میں 37 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصولا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.