ETV Bharat / state

'سیاسی فائدہ اٹھانے کی بنیاد تیار کی جا رہی' - ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد

ظفراسلام نے کہا کہ 'سنگ بنیاد پروگرام میں بابری مسجد انہدام کے ملزمان کو خصوصی طور پر مدعو کیا جانا اشارہ کرتا ہے کہ حکومت ان کی حمایت میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔'

'سیاسی فائدہ اٹھانے کی بنیاد تیار کی جا رہی'

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 2:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا پہنچ چکے ہیں۔

وہیں اس معاملے کو لے کر مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ 'یہ خالص سیاسی پروگرام ہے جس کے ذریعے مذہبی جذبات کو ہوا دے کر فائدہ اٹھانے کی بنیاد تیار کی جا رہی ہے۔'

'سیاسی فائدہ اٹھانے کی بنیاد تیار کی جا رہی'

مئو میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ماہر قانون و دانشور قاضی ظفر اسلام نے کہا کہ سنگ بنیاد پروگرام میں بابری مسجد انہدام کے ملزمان کو خصوصی طور پر مدعو کیا جانا اشارہ کرتا ہے کہ حکومت ان کی حمایت میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔'

انہوں نے روز بہ روز کووڈ 19 جیسی وبا کے اضافی ہو تے معاملے کے درمیان سنگ بنیاد کا پروگرام منعقد کئے جانے پر بھی سوالیہ نشان عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں: ظفریاب جیلانی

دانشوروں نے الزام لگایا کہ 'ایک جانب مندر و مسجد میں مذہبی رسومات کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی اور دوسری طرف سوشل ڈسٹنسنگ کے لئے جاری گائڈ لائن کی حکومت خود دھجیاں اڑا رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.