زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے سربراہ اور سابق نوکر شاہ ڈاکٹر ظفر محمود نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے ذریعہ مشہور اسلامی ادارہ دارالعلوم دیوبند کے تعلق سے دیے گئے بیان پر کہا کہ 'تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کشی کرے گی' یعنی گری راج جو طریقہ اپنا رہے ہیں وہ خود ان کے لئے خطرناک ہوگا۔
واضح رہے کہ گری راج سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کو شدت پسندی کا اڈہ قرار دیا تھا جس پر ظفر محمود نے کہا کہ 'گری راج کو دیوبند کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں۔'
انہوں نے بی جے پی کے دیگر رہنماوں کو صلاح دی ہے کہ 'وہ انہیں بتائیں کہ دیوبند نے آزادی ہند میں کیا کردار نبھایا ہے اور پھر ان سے معافی مانگنے کے لیے کہا جائے۔'
انہوں نے علامہ اقبال کا ایک شعر بھی پڑھا کہ 'جو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا۔'