ETV Bharat / state

Awareness Programme at AMU on Tobacco تمباکو نوشی سے متعلق صحت کے خطرات پر توسیعی خطبہ

ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پیریوڈونشیا اینڈ کمیونٹی ڈینٹسٹری شعبہ نے تمباکو مخالف یوم کی مناسبت سے ’اورل آنکولوجی‘ کے موضوع پر ایک بیداری لیکچر کا اہتمام کیا۔ Z A Dental College Aligarh Muslim University

تمباکو نوشی سے متعلق صحت کے خطرات پر توسیعی خطبہ

author img

By

Published : May 30, 2023, 7:48 PM IST

علی گڑھ (اتر پردیش) : ہر سال دنیا بھر میں 31 مئی کو تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ہر برس تمباکو نوشی سے ہونے والی لاکھوں اموات کی روک تھام کی جا سکے۔ اس دن کی نسبت سے علی گڑھ کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج میں بھی ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں تمباکو نوشی سے متعلق صحت کے خطرات پر توسیعی خطبہ معروف آنکو سرجن اور محقق ڈاکٹر انشومن کمار، ڈائریکٹر، دھرم شلا کینسر اسپتال، نئی دہلی نے اورل آنکولوجی کے امور اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر انشومن اور ان کی ٹیم کے ارکان بشمول ڈاکٹر کلیانی سنگھ، ڈاکٹر دیباسمیتا سرکار اور ڈاکٹر اکانشا سنگھ، جو سر اور گردن کے کینسر کے ماہر ہیں، نے تمباکو کے استعمال سے صحت کو لاحق خطرات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری نے کہا کہ ہر سال 31 مئی کو عالمی سطح پر تمباکو مخالف دن منایا جاتا ہے، جس دوران تمباکو کے استعمال سے متعلق صحت کو لاحق خطرات سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نہ صرف سانس اور قلبی امراض کا باعث بنتا ہے بلکہ یہ منہ کے کینسر کا بھی سبب ہے، جو کہ صحت عامہ کے لئے باعث تشویش امر ہے۔

توسیعی لیکچر میں ماہرین کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور اپنے علم و تجربہ سے شرکاء کو مستفید کیا۔ اورل آنکولوجی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران کلیدی موضوعات جیسے کہ منہ کے کینسرکی اقسام، خطرے کے عوامل، تمباکو کے استعمال اور منہ کی صحت کے درمیان تعلق، مرض کا جلد پتہ لگانے اور روک تھام کی حکمت عملی، اورل آنکولوجی کے میدان میں ہونے والی جدید تحقیق اور علاج میں تازہ ترین پیش رفت وغیرہ کا احاطہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ’’یہ لیکچر صحت عامہ کو فروغ دینے اور تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق ہماری کوششوں کا ایک حصہ تھا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ زیادہ تر افراد - جو تمباکو نوشی کرتے ہیں - جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کے کینسر، دل کی شریانوں کے امراض اور نظام تنفس کے امراض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ مگر تمباکو نوشی کے منفی اثرات کا نتیجہ صرف پھیپھڑوں تک محدود نہیں بلکہ پورا جسم اس سے متاثر ہوسکتا ہے۔ 2018 کی ایک رسرچ کے مطابق تمباکو میں 7 ہزار سے زیادہ کیمیکلز ہوتے ہیں جن میں سے کم از کم 69 کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Tobacco Control Programme تمباکو نوشی کو قابو کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.