کہا جاتا ہے کہ یوگ ایک عبادت ہے لیکن ضلع بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں یوگا کے درمیان کافی بد نظمی دیکھی گئی۔
ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے انچارج وزیر دارا سنگھ چوہان کی قیادت میں آج یوگا ڈے منایا گیا۔
یوگا ڈے کی نسبت سے بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
وزیر جنگلات اور انچارج وزیر دارا سنگھ کی موجودگی میں ہوئے اس پروگرام میں متعدد اعلی افسران سمیت بی جے پی کارکنان اور لوگوں نے یوگا کیا۔
تاہم تقریب کے دوران بدنظمی دیکھی گئ، لوگ وزیر موصوف کی تقریر کو چھوڑ کر ناشتے پر ٹوٹ پڑے۔
وزیر موصوف نے یہ منظر دیکھ کر لوگوں سے متعدد مرتبہ اپیل کی کہ کھانے سے زیادہ صحت پر توجہ مرکوز کریں۔
یوگا ڈے کے موقع مسلم برادی کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوگا کو ایک ورزش سمجھ کر کرنا چاہیے۔