ETV Bharat / state

دیو بند: سماجوادی پارٹی عوام کو بیدار کرے گی

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 6:53 PM IST

سوامی وویکانند کی جینتی کے موقع پر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی اپیل پر کارکنان نے دیوبند  علاقہ میں ’یوا گھیرا‘ پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں ایس پی کارکنان نے بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کا عزم کیا۔

yuva ghera on vivekananda birth anniversary by samajwadi party in deoband
سماجوادی پارٹی نے 'یووا گھیرا' پروگرام کا انعقاد کیا

دیوبند کے دارالعلوم چوک پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کے بیٹے و ایس پی لیڈر حیدر علی نے کہا کہ نوجوان بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور عوام مخالف رویہ سے لوگوں کوآگاہ کریں گے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کارکنان بی جے پی کے دور میں بڑھ رہی بے روزگاری، آسمان چھوتی مہنگائی، بہن بیٹیوں پر ہورہے مظالم، قانونی نظم و نسق کی بدحالی جیسے مسائل عوام کے درمیان جاکر اجاگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر نوجوان متحد ہوکر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دینگے، کیونکہ اس حکومت نے جھوٹے وعدوں کے سہارے عوام کو دھوکہ دینے کاکام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت جمہوریت اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، لیکن ایس پی کارکنان اس کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرینگے اور متحد ہوکر جمہوریت و آئین کی حفاظت کرینگے۔

اس دوران مفتی احمد گوڈ نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں صوبہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے، بہو بیٹیاں گھر میں بھی محفوظ نہیں ہیں اسلئے کارکنان متحد ہوکر اس عوام مخالف حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا کام کریں۔

مزید پڑھیں:

یو پی میں حج کی درخواستوں میں نمایاں کمی

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ڈبل انجن کی سرکار ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اس عوام مخالف حکومت کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے اپوزیشن کے احتجاجیوں پر پابندی لگا رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت سماجوادی پارٹی کا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.