ETV Bharat / state

Youth Shot Dead in Azamgarh اعظم گڑھ میں موسیقار راجیش مشرا کے بیٹے کا سرعام گولی مار کر قتل

اعظم گڑھ میں مشہور موسیقار راجیش مشرا کے بیٹے کو کچھ غنڈوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ Youth Shot Dead in Azamgarh

اعظم گڑھ میں موسیقار راجیش مشرا کے بیٹے کا سرعام گولی مار کر قتل

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 7:17 AM IST

اعظم گڑھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں منگل کی دیر شام مشہور موسیقار راجیش مشرا کے گاؤں میں کچھ غنڈوں نے کھلے عام ان کے بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فائرنگ سے ایک دیگر نوجوان زخمی ہوا ہے۔ اعظم گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ 'ہریہر پور گاؤں میں راجیش مشرا کے 20 سالہ بیٹے آدرش مشرا کو دو مقامی نوجوانوں نے گھر کے نزدیک گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد دونوں نوجوان فرار ہو گئے۔ Youth Shot Dead in Azamgarh

آدرش کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس فائرنگ میں ایک دیگر نوجوان زخمی ہوا ہے جس کا مقامی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اس واقعہ کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے اسپتال کے باہر ہی چکہ جام کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Big Stir Over Double Murder: اعظم گڑھ میں دوہرے قتل سے ہلچل

پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے کہا کہ 'ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ نے مزید کہا کہ 'پولیس اہل خانہ کی شکایت کے بعد معاملہ درج کرے گی۔ '

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.