ETV Bharat / state

Minister House Murder Case لکھنؤ میں مرکزی وزیر کے گھر پر نوجوان کا قتل، بیٹے کی پستول سے چلی گولی

مرکزی وزیر مملکت کوشل کشور کے گھر سے ایک نوجوان کی لاش ملنے کے بعد لکھنؤ میں ہلچل مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر کے بیٹے کی پستول سے چللی گولی لگنے سے نوجوان کی موت ہوئی۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ Youth shot dead at Union minister Kaushal Kishore's house

Minister House Murder Case
Minister House Murder Case
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 11:44 AM IST

Updated : Sep 2, 2023, 7:07 AM IST

لکھنؤ: مرکزی وزیر مملکت کوشل کشور کے گھر سے ایک نوجوان کی لاش ملنے کے بعد افراتفری مچ گئی ہے۔ نوجوان وزیر کے بیٹے کا دوست تھا۔ اطلاعات کے مطابق گولی وزیر کے بیٹے کی پستول سے چلائی گئی، جس سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مغربی ڈی سی پی راہل راج، اے ڈی سی پی چرنجیوی ناتھ سنہا سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ فارنسک ٹیم بھی موقع واردات پر موجود ہے۔ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے۔

بتایا جا رہا کہ یہ واقعہ ٹھاکر گنج تھانہ علاقہ کے بیگریا گاؤں میں واقع مرکزی وزیر کی دوسری رہائش گاہ پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر کوشل کشور کے بیٹے وکاس کشور کے دوست ونے سریواستو وزیر کی رہائش گاہ پر آیا تھا، جہاں ونے سریواستو کی صبح چار بجے سر میں گولی لگنے سے موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس معاملے کے بارے میں ڈی سی پی ویسٹ راہل راج کا کہنا ہے کہ ونے سریواستو کو گولی لگی ہے۔ اس کے سر پر چوٹ کا نشان ہے۔ کل رات گھر پر کئی لوگ آئے تھے۔ گولی رات کے کھانے کے بعد چلائی گئی۔ موقع سے ایک پستول بھی ملی ہے۔ پستول وکاس کشور کی بتائی جارہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ گولی کس نے اور کیوں چلائی۔ مقتول نوجوان کے گھر والوں کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مرنے والے نوجوان کے گھر والوں نے قتل کا کیس درج کروایا ہے۔ تفتیش ابھی جا ری ہے۔

Last Updated : Sep 2, 2023, 7:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.