ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں فوج میں بھرتی کی تیاری کر رہے سینکڑوں نوجوانوں نے حکومت ہند کی جاری کردہ اسکیم اگنی پتھ کے خلاف احتجاج کیا اور اسکیم کو واپس لینے کے لیے ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا youth presented a memorandum to the district administration against the Agnipath scheme in Muzaffarnagar۔
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہند کے ذریعے فوج میں بھرتی کے لیے لائی گئی اس اسکیم کو واپس لیا جائے۔ یہ صرف چار سال کا معاہدہ ہے اس کے بعد ہم بے روزگار ہو جائیں گے۔ ہمیں اسلحہ چلانا سِکھا کر ہمیں غنڈہ، بدمعاش بنانا چاہتی ہے۔ ہم نے پر امن طریقے سے میمورنڈم دیا ہے اگر یہ اسکیم فوری طور سے واپس نہیں لی گئی تو ہم سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فوج میں بھرتی کی پرانی اسکیم پھر سے جاری کی جائے۔
مزید پڑھیں: