ETV Bharat / state

بنارس: چوروں نے نوجوان کا بہیمانہ قتل کیا، لوٹ کر فرار - اترپردیش نیوز

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے لنکا تھانہ علاقے کے اندرا کالونی میں ایک نوجوان کو چوروں نے بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا اور لاکھوں کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

youth murder by robbers
چوروں نے نوجوان کا بہیمانہ قتل کردیا
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 3:15 PM IST

ابتدائی معلومات کے مطابق لنکا تھانہ علاقے کے اندرا کالونی میں کرائے پر رہنے والے بی این دوبے کے گھر میں کچھ بدمعاش نے چوری کے ارادے سے گھس گئے۔

اس دوران گھر میں شور شرابہ سن کر وشال دوبے عرف انکت کی نیند کھل گئی۔ اس نے چوروں کی مخالفت شروع کر دی جو چوروں کو ناگوار گزرا اور چوروں نے اس کا قتل کر دیا۔

جس کے بعد گھر میں ہزاروں نقدی اور لاکھوں کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ انکت کی ماں ارچنا دوبے کے مطابق گھر میں دو لوگ اور کرایہ پر رہتے تھے، لیکن نامعلوم حملہ آوروں نے ان کے کمرے کو باہر سے بند کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انکت گھر پر ہی رہتا تھا اور جس کمرے میں سویا ہوا تھا اس روم میں پیسے اور زیورات رکھے ہوئے تھے۔

ارچنا کے مطابق 40 ہزار نقدی و تین لاکھ سے زائد کے زیورات کی چوری ہوئی ہے۔

اس معاملے میں موقع پر پہنچے ایس ایس امت پاٹھک نے بتایا کہ 29 برس کے نوجوان کی جس کمرے میں قتل ہوا ہے، اس کمرے کے سامان بکھرے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:

بڈگام: 3 منشیات فروش گرفتار

موقع پر فارنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ ٹیم نے تفتیشی کاروائی شروع کردیا ہے جلد ہی معاملہ کا انکشاف کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.