حکومت کو بے روزگاری کا احساس دلانے کے لیے نوجوانوں نے پیدل مارچ منظم کیا۔
بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف مظاہرے میں، ضلع غازی آباد سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان پیدل سفر کرتے ہوئے ضلع امروہہ کے گجرولا پولیس اسٹیشن علاقے سے ہوتے ہوئے لکھنؤ روانہ ہوئے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے علاقے گجرالہ سے متصل نیشنل ہائی وے 9 پر درجنوں بے روزگار نوجوان پیدل سفر کرتے ہوئے پہنچے، جہاں مقامی لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر اس پیدل سفر کی قیادت کر رہے بپیویپن کمار نے کہا کہ بےروزگاری کی وجہ سے نوجوانوں میں مایوسی پائی جارہی ہے۔ جس کے لئے انہوں نے غازی آباد سے لکھنؤ تک پیدل سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ حکومت نوجوانوں کے بارے میں سوچے اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو پانے کے اقدامات کرے۔