فتح پور: اترپردیش کے ضلع فتح پور کے رادھا نگر کوتوالی علاقے میں معاشقے کے سلسلے میں ایک نوجوان کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا گیا۔ ایس پی سریش کمار سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ ملاکا محلہ باشندہ رام کھیلاون پال کے بیٹے شتروہان(25)کی شادی دو مئی کو کھاگا علاقے کے ٹکریا گاؤں کی رہنے والی ایک لڑکی سےہونی تھی۔ جبکہ اسی گاؤں کے رہنے والے مہیش پال کا معاشقہ اس لڑکی سے چل رہا تھا۔ وہ اسی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن ایک گاؤں کے ہونے کی وجہ سے شادی نہیں ہوسکی۔اسی دوران اہل خانہ نے لڑکی شادی شترہان پال سے طے کردی اور دو مئی کو شادی ہونی تھی۔ مہیش نے معشوقہ سے بدھ کی شام کہا کہ وہ اس کے منگیتر کا قتل کردے گا۔ اس کے بعد اس نے مہیش پال کو شراف پینے کے بہانے بلایا اور اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کا گلا ریت کر قتل کردیا اور لاش کو پھینک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی نامزد رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ قاتلوں کی گرفتاری ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔
اس سے قبل 21 اپریل کو بھی ضلع فتح پور کے سلطانپور گھوش علاقے میں ایک نوجوان کا دھار دار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ سلطانپور گھوش علاقے کے کنورپور گاؤں میں ایک نوجوان کا معاشقہ پڑوس کی ایک خاتون سے چل رہا تھا۔ اس کی جانکاری اہل خانہ کو تھی۔ گزشتہ روز علی الصبح جب وہ اپنے گھر میں تھا تبھی اس کا سر کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ قتل کے الزام میں پولیس نے کلو پاسی باشندہ کنورپور تھانہ سلطانپور گھوش کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Banda Crime News : باندہ میں نوجوان کا قتل، لاش تالاب سے برآمد
یو این آئی