ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مہنگائی کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج - کانگریس کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ

یوتھ کانگریس کارکنان نے ضلع کے چھایا چوراہے پر زوردار احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج کے دوران مرکزی پیٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان کے پتلے کو نظر آتش کرنے کی بھی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔

بارہ بنکی: مہنگائی کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 7:31 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پیٹرول، ڈیزل اور کچن گیس کی اضافی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس کارکنان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مرکزی پیٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان کا پتلا نظر آتش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے انہیں روک دیا۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران یوتھ کانگریس کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہو گئی۔

دراصل یوتھ کانگریس کارکنان نے ضلع کے چھایا چوراہے پر زوردار احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج کے دوران یوتھ کانگریس کارکنان نے مرکزی پیٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان کے پتلے کو نظر آتش کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے انہیں روک دیا۔

وہیں اس سے قبل پارٹی دفتر پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے ضلع صدر سکندر عباس رضوی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو عوام کی ضرورت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس عوام مخالف حکومت میں کچن گیس، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش: بس حادثہ 45 لاشیں برآمد، لواحقین کے لیے پانچ لاکھ کا معاوضہ

انہوں نے مزید کہا کہ غریب اور بے سہارا افراد فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.