ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر کی قیادت میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں اور بے تحاشہ مہنگائی کے خلاف سلینڈر لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ احتجاج نوئیڈا کے سیکٹر چھ میں اے سی پی فرسٹ آفس کے گیٹ کے سامنے کیا گیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی، احتجاجی مظاہرہ میں شامل لوگوں نے گورنر کو ایک میمورنڈم دیا۔
یوتھ کانگریس کے کارکن سیکٹر چھ میں جمع ہوئے اور اے سی پی فرسٹ آفس کے گیٹ پر بیٹھ کر نعرے بازی کی۔
یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی کمر توڑنے کا کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں روزگار کی صورتحال خراب ہے، دوسری جانب حکومت نے سلنڈر میں 149 روپے کا اضافہ کرکے مزید عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو غریبوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بڑھی ہوئی قیمتوں کو فوری طور پر واپس لے کر عام آدمی کو راحت فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اضافی رقم واپس نہ لی تو کانگریس پارٹی بڑا احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔
نوئیڈا سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ ملک میں کاروبار بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، حکومت کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہیے، تاکہ معاشی بحران سے نکل سکے۔
اس موقع پرپروشتمم ناگر، شہاب الدین، للت آوانا، پھیرے ناگر، لیاقت چودھری، پشپا کنڈپال، رام کمار تنور، سنیتا شاردا، رشی گوتم، مظہر حسین، روزی لمبا، مدھوراج، ڈاکٹر سیما، لالہ ناگر وغیرہ موجود تھے۔