ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں تھانہ صدر کینٹ پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ جس کے پاس سے ایک اسلحہ بھی ملا ہے۔ جسے ضبط کرلیا گیا ہے۔ دراصل ضلع بریلی کے صدر علاقے میں ایک ویڈیو وائرل ہورہا تھا جس میں یہ نوجوان ایک ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ لہراتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی اور شناخت ہونے کے بعد اُسے گرفتار کرلیا گیا۔
یہ نوجوان بریلی کے تھانہ کینٹ صدر علاقے میں واقع چنہیٹی کا رہائشی ہے۔ جس کا نام سُریش ولد رام پال ہے جس کا ویڈیو غیرقانونی اسلحہ لہراتے ہوئے وائرل ہوگیا تھا۔
اس معاملے میں ایس پی سٹی رویندر کمار کا کہنا ہے کہ 'ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ایک نوجوان غیر قانونی اسلحہ لیے ہوئے لہرارہا ہے اور وہ ایک ویڈیو شوٹ کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: اوریا،اترپردیش: انعامی بدمعاش گرفتار
انہوں نے بتایا کہ 'اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک 315 بور کا غیر قانونی اسلحہ اور ایک زندہ کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس نے ملزم سُریش کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔'