ETV Bharat / state

Rape Case in Dubai جنسی زیادتی کے الزام میں بریلی سے نوجوان گرفتار - جنسی زیادتی کیس میں بریلی سے نوجوان گرفتار

دبئی میں کیرالہ کی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو بریلی سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو کیرل پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔ ملزم بریلی ضلع کے عزت نگر تھانے کا رہائشی ہے۔ youth arrested by Kerala Police from Bareilly

جنسی زیادتی کے الزام میں بریلی سے نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 5:12 PM IST

بریلی: کیرالہ کی رہنے والے ایک لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر بریلی کے عزت نگر تھانہ باشندہ نوجوان نے دبئی میں مبینہ جنسی زیادتی کی اور بعد میں شادی سے انکار کر کے اس سے رابطہ منقطع کر لیا۔ پھر خفیہ طور سے بریلی لوٹ آیا۔ متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا اور تھانہ عزت نگر پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گذشتہ دیر رات کیرالہ پولیس ملزم ندیم خان (29) کو اپنے ساتھ لے گئی۔ ملزم تھانہ عزت نگر گرام پرتا پور جیون سہائے کا باشندہ ہے۔ سی او (سوئم) آشیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو کیرل پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیرل کے اریکور تھانے میں لڑکی نے دی گئی اپنی تحریر میں بتایا کہ دبئی میں وہ کنڈکٹر کی نوکری کرتی تھی۔ ملزم ندیم ڈرائیور تھا۔ اسی دوران اسے سے پہچان ہوئی۔

دھیرے۔دھیرے ملزم نے نزدیکیاں بڑھائیں اور اپنے معاشقے کے جال میں پھنسا لیا۔ پھر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کی۔ اس درمیان جب شادی کی بات کہی تو ملزم ٹال مٹول کرنے لگا۔ کافی عرصہ گذر جانے کے بعد بھی شادی نہیں کی۔ اچانک سے دبئی چھوڑ دیا۔ ملزم سے فون پر رابطہ کیا تو وہ بہانے بتاتا رہا۔ اس کے بعد متاثرہ کیرل لوٹ آئی۔ ملزم کے خلاف کیرالہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کیرالہ پولیس نے اس کی تلاش شروع کی۔ اتوار کی شام کیرالہ پولیس کی جانب سے داروغہ ستیہ ناتھ کے وی سمیت تین پولیس اہلکار عزت نگر تھانے پہنچے۔ پورا واقعہ عزت نگر پولیس کو بتایا۔عزت نگر پولیس کی مدد سے ٹیم نے ملزم کے گھر دبش دی اور اسے گرفتارکرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: Minor Girl Raped and Murdered in Bulandshahr بلند شہر میں 4 سالہ بچی کاجنسی زیادتی کے بعد قتل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.