ریاست اتر پردیش کے غازی آباد کے شہید نگر میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کا چاقو مار کر قتل Younger Brother Kills Elder In Ghaziabad کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ امان نام کے چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی سلیمان (28) کو خاندانی تنازعہ اور گھر کے اخراجات کی عدم ادائیگی پر جھگڑے کے بعد چاقو مار کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ اہل خانہ فوری طور پر سلیمان کو نجی ہسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
وہیں معاملے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے امان کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کرلیا۔ دراصل سلیمان اپنی والدہ، بھائی اور بہن کے ساتھ گندے نالے کے قریب بنگالی کالونی میں کرائے کے کمرے میں رہتا تھا۔ وہ مزدوری کرتا تھا، جب کہ امان آئس کریم کی گاڑی لگا کر گھر چلاتا تھا۔ چند سال قبل والد کے انتقال کے بعد خاندان کی ذمہ داری سلیمان پر آن پڑی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سلیمان پھیری کر کے جو بھی پیسہ کماتا تھا، وہ ساری رقم نشہ میں خرچ کرتا تھا۔ اس بات پر امان اور سلیمان میں کئی بار جھگڑا ہو چکا تھا۔ ہر بار گھر والوں نے دونوں کو الگ کر دیا ۔ لیکن آج پھر کسی بات کو لے کر دونوں میں جھگڑا ہوا، شور سن کر گھر کے افراد نے دونو کو دور کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران امان گھر سے باہر گیا اور چند منٹوں کے بعد ایک چاقو لے کر آیا، جس سے اس نے سلیمان پر وار کر دیا۔ گھر والے سلیمان کو ہسپتال لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ناگیندر چوبے موقع پر پہنچے۔Crime in ghaziabad
یہ بھی پڑھیں: شراب، خانہ خراب: چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل
سلیمان کے قتل کے بعد ملزم امان گھر سے فرار ہو گیا۔ کچھ دور جانے کے بعد اس نے قتل میں استعمال چاقو اور کپڑے کو کوڑے دان میں پھینک دیا۔ اس کے بعد لوگوں کے پھینکے ہوئے دوسرے کپڑے پہن کر وہ گھر کی طرف آرہا تھا۔ پھر پولیس نے اسے راستے میں پکڑ لیا۔ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے اس کے کہنے پر سیما پوری کے کوڑے دان سے کپڑے اور چاقو برآمد کیے۔ Aman Stabbed His Elder Brother Suleiman To Death