ETV Bharat / state

نئے فنکاروں کے لیے بیگم اختر ایوارڈ

اُترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے فلاح و بہبود اور علاقائی ترقیاتی افسر نے ضلع کے اُبھرتے باصلاحیت گلوکاروں کو 'بیگم اختر ایوارڈ' سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

'نئے فنکاروں کے لیے بیگم اختر ایوارڈ'
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 9:55 AM IST

ملکہ غزل بیگم اختر کی یاد میں یہ ایوارڈ نئے با صلاحیت گلوکاروں کو دیا جائے گا جس کے تحت انہیں سرٹیفکٹ سے نوازا جائے گا۔ ساتھ ہی 5 لاکھ روپے نقد انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔

یہ ایوارڈ دادرا، ٹھمری، غزل جیسے زمروں سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں کو دیا جائے گا۔

فلاح و بہبود اور علاقائی ترقیاتی افسر نے بتایا کہ 'یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے فنکار کا ضلع کا باشندہ ہونا اور اس کی عمر 40 برس سے کم ہونا ضروری ہے۔

فنکاروں کو یہ ایوارڈ فنکارا نہ صلاحیت، کامیابی اور شہرت کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

انہوں نے اُبھرتے فنکاروں کے اندراج کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں، جس کے مطابق فنکار، فلاح و بہبود اور علاقائی ترقیاتی افسر کے دفتر میں اس ماہ کی 26 تاریخ تک اپنا نام رجسٹر کراسکتے ہیں۔

Intro:Begum akhter awardsBody:دادرا، ٹھمری، غزل گو اور گلوکاروں کو دیا جا ئےگا بیگم اختر ایوارڈ
نوئڈا :
اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے نوجوانان فلاح و بہبود اور علاقائی ترقیاتی افسر گوتم بدھ نگرنے ضلع کے تمام باصلاحیت گلوکاروں باور کراتےہوئےجانکاری فراہم کی ہے کہ ملکہ غزل بیگم اختر کی یاد میں دادرا، ٹھمری، غزل میںفنکارانہ صلاحیتوں کی پذیرائی اورحوصلہ افزائی کے لئے باصلاحیت اورابھرتے ہوئے گلوکاروں کو بیگم اختر ایوارڈ کے تحت 5 لاکھ روپے اور اسنادسےنوازا جائے گا۔ انہوں نے مذکورہ ایوارڈ کے سلسلے میں تفصیل سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے فنکار کا ضلع کاباشندہ یا اس کامیدان عمل اترپردیش ہونا چاہے ،اورفن کار کی عمر 40 سال سے کم ہونی چاہئے، فنکار کی اپنی فنکارا نہ صلاحیت اور بہترین کامیابی کے پیمانہ کی بنیاد پر قومی شہرت حاصل ہونی چاہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ ایوارڈ فنکار کے گلوکاری کےشعبہ میں تمام کامیابیوں کی بنیاد پر پیش کیا جائے گا نہ کہ کسی ایک مخصوص تخلیق کے لئے۔ فنکار اپنی درخواست مقررہ فارمیٹ پر اپنی مکمل کامیابیوں کے ساتھ ضلع نوجوانان فلاح و بہبود اور علاقائی ترقیاتی افسر کے دفتر میں آئندہ 26 اگست 2019 کی شام 5 بجے تک جمع کرا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے دفتر کے موبائیل نمبر 7042291997 یا دفتر وکاس بھون میں کمرہ نمبر 311 میں رابطہ کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔Conclusion: Begum akhter Award
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.