پیلی بھیت: ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے ایک نوجوان کو ایس او جی پولیس نے بریلی جیل میں بند مافیا عتیق احمد کے بھائی اشرف سے دو بار ملاقات کرنے پر چھاپوں کے دوران حراست میں لیا ہے۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملے پر کچھ بھی بولنے سے انکار کر رہی ہے۔ پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس میں عتیق احمد کا کنکشن سامنے آنے کے بعد پولیس معاملے کی گہرائی سے جانچ کررہی ہے۔ اس پورے معاملے میں بریلی جیل میں بند اشرف سے متعلق کئی انکشافات سامنے آئے ہیں، جس میں پولیس والوں سمیت کئی ایسے لوگ سامنے آئے ہیں جو غیر قانونی طور پر جیل میں بند اشرف سے ملاقات کرتے تھے۔ اس پورے معاملے میں پولیس نے دو کانسٹیبل سمیت نو افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھیں:Umesh Pal Murder Case امیش پال قتل کیس میں ملزم غلام حسن کا گھر منہدم
مزید پڑھیں:Umesh Pal Murder Case عتیق احمد گینگ میں عتیق احمد کے اہلخانہ کے نام شامل کیے جائیں گے
ذرائع کے مطابق بریلی ایس او جی پیر کو پیلی بھیت پہنچی اور پیلی بھیت کے علاقے فیل خانہ سے ایک نوجوان کو حراست میں لیا۔ جس نے بریلی جیل میں بند عتیق احمد کے بھائی اشفاق سے دو بار ملاقات کی تھی۔ پولیس نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ فی الحال کوئی بھی افسر اس پورے معاملے پر کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ نوجوان اکثر باہر رہتا تھا، کچھ دن پہلے وہ سعودی سے پیلی بھیت آیا تھا۔