ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں قصبہ بیہٹ کے علاقہ میں دوستوں کے ساتھ نہر میں نہانے گیا ایک نوجوان نہر میں ڈوب گیا، کافی تلاش کرنے کے بعد بھی نوجوان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور غوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان کی تلاش شروع کی۔
ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ ایاز ساکن بیہٹ قصبہ کے طور پر ہوئی ہے وہ اپنے دونوں کے ساتھ قصبہ کے قریب سے گزررہی یمنا نہر میں نہانے گیا تھا۔
اسی دوران نہاتے وقت وہ نہر میں ڈوب گیا، شور کی آواز سن کر اس کے دوستوں نے اس کو بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ پانی کے تیز بہاؤ میں ڈوب کر بہہ گیا۔
اطلاع ملتے ہی اہل خانہ اور پولیس موقع پر پہنچی، وہیں سماجوادی پارٹی کے رہنما و سابق ایم ایل سی عمر علی خاں بھی موقع پر پہنچے اور افسران سے گفتگو کرکے نہر کے پانی کو کم کرایا، تاکہ ایاز کا پتہ کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ خبر لکھے جانے تک پولیس اور اہل خانہ غوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان کی تلاش میں لگے ہوئے تھے۔