پولیس ذرائع نے بتایا کہ منیئر علاقے کے دھرم پورہ گاؤں کا باشندہ انل یادو (16) اپنے ننیہال بانسڈیہہ علاقے کے دراؤں گاؤں آیا ہوا تھا۔
صبح وہ گاؤں کے تالاب میں نہانے کے لیے گیا تھا۔ اس کے بعد وہ گھر نہیں لوٹا۔ کھانا کھانے کے لیے انل کی تلاش شروع ہوئی۔ تالاب کے پاس جب اس کے اہل خانہ گئے تو اس کی لاش نظرآئی۔
اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔