ETV Bharat / state

'ہنر ہاٹ دیسی مصنوعات کو موقع اور بازار فراہم کرانے کا بہترین پلیٹ فارم' - yogi inaugurates hunar haat at awadh shilp gram

لکھنؤ میں آج 24 ویں ہنر ہاٹ کا انعقاد 'ووکل فار لوکل' تھیم کے ساتھ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ہنر ہاٹ ملک کے ہنر مند دستکاروں شلپ کاروں کی دیسی مصنوعات کو موقع اور بازار فراہم کرانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

'ہنر ہاٹ دیسی مصنوعات کو موقع اور بازار فراہم کرانے کا بہترین پلیٹ فارم'

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 7:18 PM IST

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں 22 جنوری سے 4 فروری تک چلنے والے 'ہنر ہاٹ' کا افتتاح یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کیا۔

'ہنر ہاٹ دیسی مصنوعات کو موقع اور بازار فراہم کرانے کا بہترین پلیٹ فارم'

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آتم نربھر بھارت کے اصل شلپ کار ملک کے ہنر مندوں اور ان کی کاریگری کو مانا ہے۔ ملک کے دستکاروں، شلپ کاروں اور کاریگری کے استادوں کے شاندار ہنر کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا کام ہنر ہاٹ کر رہا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ میں گزشتہ برس بھی لکھنؤ کے ہنر ہاٹ آیا تھا۔ اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایک ہفتہ چلنے والے ہنر ہاٹ کو 15 دن تک بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دہلی کے ہنر ہاٹ بھی گیا تھا، جہاں پر کثیر تعداد میں لوگ خریداری کے لئے آئے تھے۔

اتر پردیش کے سبھی 75 اضلاع اپنے مخصوص مصنوعات کے لئے مشہور ہیں، جن میں لکھنؤ کا چکن کاری، بھدوہی کی قالین، بنارسی ساڑیاں، فیروزاباد کے کانچ کے سامان، مرادآباد کا پیتل، علی گڑھ کا ہارڈ ویئر، آگرہ کانپور کا چمڑے کا سامان، ملک و بیرونی ممالک میں اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین کاریگروں کے ہنر کو پلیٹ فارم پہلے مل جانا چاہیے تھا لیکن اب ہنر ہاٹ ایسے کاریگروں کے لئے موقع فراہم کرا رہا ہے۔ یہاں سے وہ اپنی آمدنی بڑھا سکتے ہیں، ساتھ ہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 24 ویں ہنر ہاٹ میں پورے ملک سے تقریبا 500 لوگوں نے اسٹال لگایا ہے۔ ان میں ملک کے بہترین دستکاروں نے چکن کاری، زردوزی کاریگری، بنارسی ساڑیاں، لاکھ کی چوڑیاں، چمڑے کے بیگ اور دوسری مصنوعات کی نمائش اور عوام کے خریدنے کے لئے ہیں۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا کہ اس بار کا ہنر ہاٹ اس لئے خاص ہے کیونکہ یو پی حکومت کا 'او ڈی او پی' (ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ) پروگرام ہنر ہاٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گا، اس سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان خوشحال بھارت کی تعمیر کے لئے آگےآئیں: وینکیا نائیڈو

انہوں نے کہا کہ 'لوکل فار گلوبل' کا مقصد ملک کے بہترین دستکاروں کے ہنر کو دنیا کے سامنے پیش کرنا، جس سے ہمارے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ کا ہنر ہاٹ 'ای پلیٹ فارم' http://hunarhaat.org پر بھی ملک و بیرونی ممالک کے لوگوں کے لئے دستیاب ہے، جہاں سے سیدھے دستکاروں کے دیسی سامانوں کو اچھے سے دیکھ کر خرید سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.