ETV Bharat / state

یوگی حکومت کا آخری بجٹ مایوس کن: حزب اختلاف

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 5:51 PM IST

یوگی حکومت کے بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حزب اختلاف کے رہنماؤں نے اس بجٹ کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ اس بجٹ میں غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

یوگی حکومت کا آخری بجٹ مایوس کن: حزب اختلاف
یوگی حکومت کا آخری بجٹ مایوس کن: حزب اختلاف

ریاست اترپردیش کی یوگی حکومت نے آج اپنے دور اقتدار کا آخری بجٹ پیش کیا ہے جس کو حزب اختلاف کے رہنماؤں نے مایوس کن بتاتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں کسانوں اور مزدوروں کے لئے کچھ نہیں ہے۔

وہیں سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے رہنماؤں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا آخری بجٹ ہونے کے باوجود اس میں کچھ نہیں ہے جس سے عوام میں ناامیدی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما اور سابق ریاستی وزیر اروند سنگھ گوپ نے بجٹ کے آنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں آئندہ حکومت اکھلیش یادو کی بنے گی۔

انہوں نے یوگی حکومت کے بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی حال ہی میں مرکزی حکومت کا عام بجٹ آیا تھا وہ بھی کھوکھلا تھا اور اب ریاستی حکومت کا بجٹ بھی کھوکھلا ہے۔

ویڈیو

اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ کسانوں، نوجوانوں اور غریبوں کو حکومت کا آخری بجٹ ہونے کی وجہ سے کافی امیدیں تھیں لیکن حکومت نے وہی کیا جو چار برس پہلے سے کرتی آرہی ہے اس بجٹ میں کسان، غریبوں اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا کام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش: 5 لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ

وہیں کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان تنج پنیا نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے بعد جس طرح سے چھوٹی صنعت مشکل میں ہیں۔ ان کے لئے اس بجٹ میں کوئی پروگرام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں گنا بقائے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا صرف یہ کہا جا رہا ہے کہ کسانوں کی آمدنی دگنا کر دی جائے گی، اس بجٹ سے یہی محسوس ہورہا ہے کہ یوگی حکومت میں سب کچھ ایسے ہی چلتا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.