لکھنؤ: ریاست اتر پردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے تاہم اس پر مکمل طور سے عمل آوری نہیں ہو پا رہی ہے۔ کئی محکمہ میں سائن بورڈ پر اردو نظر نہیں آتا تو افسران کے دفتر کے باہر نام پلیٹ بھی اردو میں نہیں لکھے جاتے۔ محکمہ میں اردو زبان میں خط و خطابت کا معاملہ تو بہت دور کی بات ہے لیکن محکمہ صحت نے ریاست کی سبھی پرائمری طبی مراکز کو سرکلر جاری کر ہسپتالوں کے نام، ڈاکٹرز کے نام اور ملازمین کے نام کا پلیٹ اردو میں لکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ Yogi Government Order on Urdu
اس معاملے میں میں محمد ہارون رنگولی وہار بہار سیول لائن ضلع اناؤ نے ایک درخواست دے کر مطالبہ کیا تھا کہ ریاست کے ضلع ہسپتالوں، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز، پرائمری طبی مراکز کی عمارتوں اور ڈاکٹر و افسران کے ساتھ ملازمین کے نام اور ان کے عہدہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں لکھے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے ریاست کے پرائمری طبی مراکز کے ڈائریکٹر نے سبھی پرائمری طبی مراکز پر اردو میں نام لکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ Yogi Government Order on Urdu
اترپردیش پرائمری طبی مراکز کے ڈائریکٹر نے سرکلر میں کہا کہ ریاست کے سبھی پرائمری طبی مراکز کی عمارتوں، ڈاکٹرز، افسران اور ملازم کے نام ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں لکھنے کو یقینی بنائیں۔