ETV Bharat / state

یوگی حکومت صرف نام بدلنے میں مصروف: منجیت نوٹیال

بھیم آرمی کے قومی نائب صدر منجیت نوٹیال نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'یوگی حکومت نے اتر پردیش کو جنگل راج بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت صرف نام بدلنے میں مصروف ہے۔'

یوگی حکومت صرف نام بدلنے میں مصروف: منجیت نوٹیال
یوگی حکومت صرف نام بدلنے میں مصروف: منجیت نوٹیال
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 5:17 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں بھیم آرمی کے قومی نائب صدر منجیت نوٹیال نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو لےکر ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ منجیت نوٹیال نے کہا ہے کہ 'یوگی کا کام پوجا کرنا ہے۔ یوگی جی جنگل سے آئے ہیں اور وہ اتر پردیش کو جنگل راج بنادیے ہیں۔

یوگی حکومت صرف نام بدلنے میں مصروف: منجیت نوٹیال

انہوں نے کہا کہ 'حکومت ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کے لیے نام تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'یوپی میں اگر بھیم آرمی کی حکومت بنتی ہے تو سہارنپور میں یونیورسٹی کا نام شہید ویر عبدالحمید کے نام پر رکھا جائے گا۔'

بھیم آرمی کے قومی نائب صدر منجیت نوٹیال مختلف مطالبات کو لے کر سہارنپور ضلع کے بہٹ قصبہ کے روی داس مندر میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ حالانکہ بھوک ہڑتال ختم ہونے کے بعد وہ کئی دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ آج ان کی ہڑتال کو 100 دن مکمل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی میں ایک کروڑ طلبہ کو ملیں گے اسمارٹ فون-لیپ ٹاپ

ہڑتال کے 100 دن مکمل ہونے پر منجیت نوٹیال نے ریاستی حکومت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ '100 دن گزر جانے کے بعد بھی کسی عہدیدار یا حکمران لیڈر نے ان کے مسئلے کو جاننے کی کوئی کوشش نہیں کی۔' انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں بنگال والی جڑی بوٹی اس حکومت کو دینے کا کام کیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.