ETV Bharat / state

یوگی کی حکومت خواتین کے خلاف جرائم روکنے میں ناکام: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ریاست کی یوگی حکومت ان پر قابو پانے میں ناکام ہو رہی ہے۔

یوگی حکومت
یوگی حکومت
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 7:43 PM IST

کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے جمعرات کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو بتایا کہ ریاست میں پہلے اناؤ ، پھر شاہجہان پور، ہاتھرس، لکھیم پور، بارہ بنکی اور اب کانپور میں ایک 13 سالہ بچی کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جب بچی کا باپ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرانے گیا تو اسے کچل کر مار ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت متاثرہ کے لواحقین کو قتل کردیا جاتا ہے۔ اناؤ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے تاکہ مقتولہ کے کنبے میں کوئی ایسا شخص باقی نہ بچ سکے۔ جو مقدمے کی پیروی کر سکے اور ہر ثبوت کو مٹایا جارہا ہے۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ کلیدی ملزم کا باپ اتر پردیش پولس میں افسر کے عہدے پر تعینات ہے۔

شرینیت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی حفاظت کے نام پر خوب ڈھونگ کرتی ہے، لیکن اتر پردیش میں ایک کے بعد ایک واقعہ پیش آرہا ہے، جس پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک لفظ نہیں بولتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی خواتین کے خلاف ایسے جرائم اور بڑھتی ہوئی وارداتوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ریاست میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یوگی حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.