ETV Bharat / state

بارہ بنکی: 'یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام'

سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے آج کہا کہ 'ریاست کی عوام سماجوادی پارٹی کی جانب امید کی نظروں سے دیکھ رہی ہے، اس لئے ہم تمام افراد کو مل کر 2022 میں اکھلیش یادو کی حکومت بنانی ہے۔'

یوگی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہے: نریش اتم

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 8:31 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے آج 'بیجناتھ شیوکلا ڈگری کالج' کی سالانہ تقریب میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں یوگی حکومت تمام محاذ پر ناکام ثابت ہورہی ہے، یہاں نظم و نسق نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنان کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ 'ریاست کی عوام سماجوادی پارٹی کی جانب امید کی نظروں سے دیکھ رہی ہے' اس لئے سماجوادی کارکنان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مکمل طور پر تنظیم کے لئے کام کرنا شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کے خلاف محاذ کھولا

نریش اتم پٹیل نے کہا کہ 'اتر پردیش کے حالات اس حکومت میں بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ اس سے لڑنے کے لئے سماجوادی پارٹی تیار ہے۔ ہم تمام افراد کو مل کر 2022 میں اکھلیش یادو کی حکومت بنانا ہے اور انتشار کا یہ ماحول ختم کر کے ریاست کو خوشحال ریاست بنانا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.