ETV Bharat / state

یوگی حکومت نے اتر پردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا - shia waqf

یوگی حکومت نے وقف بورڈ کے سلسلہ میں ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ یوگی حکومت نے اتر پردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ میں ایڈمنسٹریٹر کو مقرر کیا ہے۔

یوگی حکومت نے اتر پردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 2:30 AM IST

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی سے متعلق ملک گیر تنازعہ کے بیچ یوگی حکومت نے وقف بورڈ کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ یوگی حکومت نے اتر پردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ میں ایڈمنسٹریٹر (ایڈمنسٹریٹیو) کو مقرر کیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود بی ایل مینا کو شیعہ وقف بورڈ کی کمان سونپی گئی ہے۔

ریاست کی یوگی حکومت نے شیعہ وقف بورڈ میں انتخابات کرانے کے بجائے منتظم مقرر کیا ہے اور بورڈ کی ذمہ داری سونپی ہے۔ حکومت نے یہ ذمہ داری مشہور آئی اے ایس آفیسر بی ایل مینا کو سونپی ہے۔ بی ایل مینا بدھ سے شیعہ وقف بورڈ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ بی ایل مینا سماجی بہبود اور اقلیتی بہبود کے پرنسپل سکریٹری بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.