ETV Bharat / state

یوگی نے گنے کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'مرکز کے ساتھ اترپردیش حکومت بھی ہمیشہ کسان اور غریب کی دوست رہی ہے۔'

یوگی کا بجلی بل پر سود معافی کے ساتھ گنے کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 8:32 PM IST

اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات سے قبل کسانوں کو راحت دیتے ہوئے ویزر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کسانوں کے بجلی بل کے سود معافی کے ساتھ گنا کی سہارا قیمت میں فی کوئنٹل 25 روپئے کے اضافہ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد گنا کی قیمت فی کوئنٹل 350روپئے ہوگئی ہے۔

وزیر اعلی نے یہ اعلان بی جی پی کی جانب سے لکھنؤ کے ڈیفنس ایکپسو گراونڈ میں منعقد کسان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ مرکز کے ساتھ اترپردیش حکومت بھی ہمیشہ ہی کسان اور غریب کی دوست رہی ہے۔ مرکز اور ریاست کی تمام اسکیمات کسان اور غریبوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر تیار کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'آج ہم نے بھی گنے کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کسانوں کے بجلی بل پر سود معافی کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ 'اب کسانوں کو گنا کی بڑھی ہوئی قیمتیں ملیں گی جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ حکومت کے اس فیصلے سے ریاست کے 45 لاکھ کسان مستفید ہوں گے۔'

وزیر اعلیٰ نے اپنے میعادکار میں ایک بھی چینی مل نہ فروخت کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 'بی ایس پی اور ایس پی کے میعادکار میں ریاست کی 21چینی ملیں بند ہوئی تھیں۔ ان سابقہ حکومتوں نے سرکاری چینی ملوں کو سستے داموں پر فروخت کردیا تھا۔ 250۔300 کروڑ روپئے کی مالیت والی چینی ملوں کو 25۔30کروڑ روپئے میں فروخت کردیا گیا۔ ہم ان ملوں کی دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔'

قابل ذکر ہے کہ یوگی کی میعاد کار میں یہ دوسری بار ہے جب گنا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گنا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ اس وقت کیا گیا تھا جب سال 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ اقتدار میں آئے تھے اور اب ساڑھے چار سالوں میں گنا کی قیمتوں میں 25 روپئے فی کوئنٹل اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوگی کابینہ میں سات نئے چہرے، جتن پرساد کو بھی ملی جگہ

وزیر اعلی کے گنا کی قیمتوں میں اس اضافے کے اعلان کے بعد جلد تیار ہونے والے گنا پر 350روپئے فی کوئنٹل اور عام گنے پر 340روپئے فی کوئنٹل اور مستردہ شدہ گنے کی قسم پر 330روپئے فی کوئنٹل گنے کی قیمت حاصل کریں گے۔ اس سے قبل گنا کی بالترتیب قیمت 325، روپئے، 315 روپئے اور 305 روپئے فی کوئنٹل تھی۔

دعوی کے مطابق کسانوں کی ہڑتال سے ایک دن قبل منعقد ہونے والی بی جے پی کی اس کسان سمیلن میں تقریبا 20ہزار کسانوں سے شرکت کی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.