ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج مرادآباد کے سرکٹ ہاؤس پہنچے ہیں۔ جہاں وزیر اعلی اور ضلع کے اعلی عہدیروں کے درمیان میٹنگ جاری ہے ۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مرادآباد آنے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے تمام سڑکوں پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے ۔
اس دوران ٹرافک ایس پی نے شہر میں آنے والے سڑکوں میں مزید تبدیلی کی ہے وہیں دہلی اور کانٹھ روڈ ویز سے شہر مٰیں آنے والے تمام گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ سبھی راستے آج بارہ بجے سے پانچ بجے تک بند رہیں گے۔