ETV Bharat / state

CM Yogi in Meerut میرٹھ میں عوام کو مشکلات کا سامنا،وزیر اعلی بے خبر - شاہد منظور نے یوگی آدتیہ ناتھ پر الزام عائد کیا

شاہد منظور نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلی کو سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی نقل کرنی تھی تو ٹیبلٹ کی جگہ لیپ ٹاپ تقسیم کرتے اور اس کے علاوہ بھی میرٹھ میں کئی دشواریاں و پریشانیاں ہیں جن کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ متعدد ڈگری کالج و انٹر کالجز میں اساتذہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی معیار مسلسل گھٹ رہا ہے۔ Samajwadi Party leader Shahid Manzoor accused Yogi Adityanath

شاہد منظور
شاہد منظور
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 9:49 AM IST

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ روز میرٹھ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے طلباء و طالبات کو ٹیبلٹ تقسیم کےساتھ ہی متعدد ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی کے دورے پر سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما شاہد منظور نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے میرٹھ میں عوام کی پریشانیوں کو نظر انداز کیا ہے، متعدد شعبے ایسے ہیں جہاں کام کرنے کی ضرورت ہے، تاہم وزیراعلی کا دورہ کھوکھلا رہا ہے۔

شاہد منظور

Samajwadi Party leader Shahid Manzoor accused Yogi Adityanath

انہوں نے کہا کہ میرٹھ میں تعمیر سپر اسپیشلٹی ہاسپیٹل میں ڈاکٹروں کی تعیناتی نہیں ہے۔ میڈیکل کالج میں ایم آر آئی مشین سماجوادی سرکار نے لگوائی تھی، لیکن کوئی ٹیکنیشین نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی جانچ نہیں ہورہی ہے۔ میڈیکل کالج کے چار دیواری تعمیر سماجوادی حکومت نے کرائی تھی،لیکن موجودہ بی جے پی کی حکومت ترقی کا کھوکھلا واویلا مچا رہی ہے۔

شاہد منظور نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلی کو سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی نقل کرنی تھی تو ٹیبلٹ کی جگہ لیپ ٹاپ تقسیم کرتے اور اس کے علاوہ بھی میرٹھ میں کئی دشواریاں و پریشانیاں ہیں جن کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ متعدد ڈگری کالج و انٹر کالجز میں اساتذہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی معیار مسلسل گھٹ رہا ہے۔

میرٹھ کالج میں کئی ایسے شعبے ہیں جن میں پروفیسرز کی تقرری نہیں ہوئی ہے جس سے تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ پیارے لال اسپتال میں تکنیکی مشینوں کی کمی ہے مریضوں کے لئے بیڈ کی کمی ہے۔ میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ متعدد حلقوں میں ٹوٹی پھوٹی سڑک ہیں، صاف پینے کی پانی کی شدید قلت ہے، شہر میں مسلم علاقوں میں کوڑوں کا انبار ہے نالوں کی صفائی سمیت متعدد ایسی پریشانیاں ہیں جس کی وجہ سے میرٹھ شہر کے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وزیر اعلی نے ان تمام کاموں کو نظر انداز کیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کے دورہ سے قبل یوگی کا دورہ بنارس

انہوں نے کہا کہ مغربی اترپردیش میں گنا سمیتی کی میٹنگ ہوا کرتی تھی جس میں گنا قیمت ،اس کی فروخت اور گناہ میلوں کی پیرائی شیشن کے حوالے سے بات چیت ہوتی تھی لیکن گزشتہ چار برس سے یہ میٹنگ منعقد ہی نہیں ہوئی اور گنا کسانوں کے حوالے سے پریشانیوں پر کوئی بھی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے ریاستی وزیروں کی سنوائی نہیں ہو رہی ہے وہ مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں تو اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی سنوائی کیسے پوگی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.