یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جمہوریت میں میں تشدد کا کوئی جگہ نہیں ہوتی، سماج وادی پارٹی ،کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی نے آج ریاست بند کا اعلان کیا تھا، اس دوران لکھنؤ اور سنبھل میں آگزنی توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے ہیں اور سرکای املاک کو نقصان پہنچا یا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بند کی اپیل کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ان کی ملکیت ضبط کی جائت گی جس سے نقصان کو پورا کیا جاسکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ کر کے ملزمین کی شناخت کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔
احتجاجی مظاہرے کے تشدد میں تبدیل ہوجانے کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی میں کل ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ ہے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔