ETV Bharat / state

یس بینک کے دیوالیہ ہونے سے صارفین میں اضطراب - اکاؤنٹ ہولڈرز

گذشتہ روز یس بینک کی جانب سے اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کی حد مقرر کرنے کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز میں اضطرابی کیفیت پائی جا رہی ہے اور لوگ بینک کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

یس بینک کے دیوالیہ ہونے سے صارفین میں اضطراب

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 5:28 PM IST

بینک کی جانب سے اعلان کیا گیا اکاؤنٹ ہولڈرز ایک ماہ میں صرف پچاس ہزار کی رقم ہی اپنے اکاؤنٹ سے نکال سکتے ہیں جس کے بعد پورے ملک میں اس بینک کے صارفین میں بے چینی کا ماحول پایا جا رہا ہے۔

اسی طرح ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں بھی اکاؤنٹ ہولڈرز پورا دن بینک میں قطار لگا کر کھڑے رہ رہے ہیں اور اپنا پیسہ نکالنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

یس بینک کے دیوالیہ ہونے سے صارفین میں اضطراب، ویڈیو

ایک اکاؤنٹ ہولڈر نے بتایا کہ بینک کے اس طرح سے پیسے نکالنے کی حد مقرر کرنے کی وجہ سے ہمارا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ جائے گا اور ہم سڑکوں پر آجائیں گے کیوں کی میرے پاس تقریباً 20 مزدور کام کرتے ہیں اور انہیں پیسے دینے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بینک کی اسطرھ کی پالیسی کی وجہ سے بہت پریشانی ہورہی ہے۔

ایک دیگر اکاؤنٹ ہولڈر نے بتایا کہ 'بینک کو یہ فیصلہ لینے سے قبل ایک نوٹس جاری کرنا تھا تا کہ لوگ اپنے انتطام کر پاتے لیکن اس فیصلے کی وجہ سے لوگوں کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے آر بی آئی کو اس تعلق سے گراہکوں کی پریشانیوں کا خیال رکھتے ہوئے جلد از جلد اس کا حل نکالنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.