ETV Bharat / state

Yaum e Durood in Bareilly: بریلی میں اتوار کو دھرنا برائے یوم درود کا اعلان - مولانا توقیر رضا خان کا بیان

بریلی میں آل انڈیا اتحاد ملّت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے 19 جون کو دھرنا برائے یومِ درود کا اعلان کیا، جس کے پیش نظر پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔ protest Against Nupur Sharma in Bareilly

بریلی میں دھرنا برائے یوم درود
بریلی میں دھرنا برائے یوم درود
author img

By

Published : Jun 18, 2022, 3:18 PM IST

بریلی: احتجاجی مظاہرے کو دھرنے میں تبدیل کرنے کے مولانا توقیر رضا خاں کے اعلان کے باوجود پولیس پوری طرح الرٹ ہے۔ شہر میں پولیس کی گشت اور سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس کے علاوہ پی اے سی، سی آر پی ایف اور آر اے ایف کی کمپنیاں بھی کثیر تعداد میں شہر میں گشت کر رہی ہیں۔ اس کے برعکس مولانا توقیر رضا خاں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے پُر امن طریقے سے یوم درود میں شامل ہوں اور ناموس رسالت کے لیے منعقد ہونے والے پروگرام میں عقیدت اور محبت کے ساتھ شرکت کریں۔ All India Ittehad Millat Council Protest

بریلی میں اتوار کو دھرنا برائے یوم درود کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل بریلی میں مولانا توقیر رضا خاں نے 17 جون بروز کو احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ شیوا کانت دیویدی نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر تھی۔ اس کے بعد مولانا توقیر نے جمعہ کے تقدس کا حوالہ دیتے ہوئے 17 جون کا مظاہرہ ملتوی کر دیا تھا۔

اب مولانا توقیر رضا خاں اور ضلع انتظامیہ کے مابین اس بات پر باہمی رضامندی ہوئی ہے کہ شہر کے اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں کوئی مظاہرہ نہیں کیا جائےگا بلکہ 19 جون کو دھرنے کی شکل میں یوم درود منایا جائے گا یعنی جو لوگ دھرنے میں شرکت کریں گے، وہ درود شریف کا ورد کرتے رہیں گے۔ آئی ایم سی کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے پہلے اپنے احتجاجی مظاہرے کے لیے تحریری اجازت دیئے جانے کے لیے ضلع انتظامیہ کو درخواست دی تھی جسے انتظامیہ نے ان کی درخواست مسترد کر دیا۔ درخواست مسترد ہونے کے بعد مولانا توقیر رضا نے بغیر منظوری کے ہی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تو ضلع انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔ آئی ایم سی کے عہدیداران اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مابین ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مولانا توقیر رضا خاں کو 19 جون بروز اتوار دن میں 3 بجے سے 6 بجے تک دھرنا دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.