جانپور:ریاست اترپردیش کے قصبہ مچھلی شہر کے محلہ میر پور واقع لائل ونڈر اسکول کے میدان میں نمایاں شخصیات 2017 سے 2022 تک وفات پا چکی ہیں ان کی یاد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یوگیندر ناتھ گپتا نے اس پروگرام کی صدارت کی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شہر امام مولانا ابوالکلام نے کیا۔
مچھلی شہر کی مشہور و معروف شخصیات جو 2017 سے 2022 کے درمیان اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں جن میں مولانا محمد یوسف قریشی، فیروز خان، گورنر ماتا پرساد، ڈاکٹر مسعود انصاری،ڈاکٹر پھول چند گپتا اور ڈاکٹر رحمت اللہ قریشی شامل ہیں۔ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی حیات و خدمات پر ایک کتاب یاد رفتگاں وہ جن سے شہر کا نام تھا روشن کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔
اس پروگرام میں بطور مہمان شیلیندر کمار سنگھ (ایس پی دیہی جونپور)،راجیش چورسیہ (ایس ڈی ایم مچھلی شہر)،اتر سنگھ (سی او)،کے کے چوبے (ایس ایچ او کوتوالی)،عبرت مچھلی شہری استاد شاعر نے شرکت کرکے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تمام مہمانوں کا گلپوشی و مومینٹو پیش کرنے کے ساتھ مندرجہ بالا شخصیات کے اہل خانہ کے افراد کو شال،مومینٹو،بکے پیش کرکے استقبال کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت مظہر آصف نے فرمائی۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے لائل ونڈر اسکول کے ڈائریکٹر اعجاز خان نے کہا کہ یاد رفتگاں کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مچھلی شہر کے جو نمایاں شخصیات تھیں ان کی خدمات کو ایک کتاب میں محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی۔اسی کتاب کا آج رسم اجراء بھی عمل میں آیا ہے۔ اس کے پیچھے مقصد یہ تھا کہ نسل نو ان کے کارناموں سے ناآشنا نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Aligarh Muslim University اے ایم یو طالبہ کو حکومت کی جانب سے گرانٹ ملی
پروفیسر عبد القیوم شمسی نے بتایا کہ قصبہ مچھلی شہر علم و ادب کے اعتبار سے الغرض کے ہر شعبے میں اپنی گرفت رکھنے والی شخصیات پیدا ہوتی رہیں اور آج بھی کچھ شخصیات ہیں جن پر فخر ہوتا ہے اور ان بزرگوں کو یاد کرنے کی ضرورت اس لیے ہے کہ بغیر ان کی حیات وخدمات کے جانے ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔