ETV Bharat / state

'یوم یونانی میڈیسن ایوارڈز' کا اعلان

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے 11 فروری کو دہلی میں نیشنل سمپوزیم 'یونانی طریقہ علاق میں سرجری' کے عنوان پر پروگرام ہوگا اور اس موقع پر حکیم سید غلام مہدی راز کی حیات و خدمات پر مشتمل مجلہ 'عالمی یونانی میڈیسن' کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔

world-unani-day-medicine-awards-decleared
'یوم یونانی میڈیسن ایوارڈز' کا اعلان
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 2:12 PM IST

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ایوارڈ کمیٹی (زیر صدارت حکیم وسیم احمد اعظمی) کی سفارش کی بنیاد پر اطبا حضرات کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ بھی تفویض کیے جائیں گے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پروفیسر جگل کشور (صدرشعبہ کمیٹی میڈیسن، صفدر جنگ ہسپتال نئی دہلی) کو حکیم اجمل خان ایوارڈ برائے ترویج طب، پروفیسر محمد انور کو حکیم عبداللطیف فلسفی ایوارڈ برائے تدریسی خدمات، ڈاکٹر ناہید پروین کو حکیم عبدالمجید ایوارڈ برائے طبی و سماجی خدمات، ڈاکٹر فخر عالم کو ابن سینا ایوارڈ برائے علم الادویہ، ڈاکٹر امام اللہ خاں کو حکیم عبدالرزاق ایوارڈ برائے طبی تحقیق بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر فخر عالم

آیوش علیگڑھ سینٹر کے حکیم ڈاکٹر فخر عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی گفتگو میں بتایا ہر سال 11 فروری کو عالمی یوم یونانی منایا جاتا ہے تو اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے دہلی میں بڑے پیمانے پر پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں یہ ایوارڈ مجھے عطا کیا جائے گا اور یہ ایوارڈ ابن سینا کے نام سے موسوم ہے جو مجھے دیا جارہا ہے خاص طور پر علم الادویہ کے سلسلے میں جو میری خدمات ہیں اس کے لئے یہ ایوارڈ مجھے دیا جا رہا ہے۔

حکیم فخر عالم نے مزید کہا اس ایوارڈ کے بعد میں یہ سمجھتا ہوں سسٹم کی خدمات کے لئے جو کہ اب تک میں کرتا رہا ہوں، میری ذمہ داری میں اضافہ ہو گیا ہے اور اب شاید اس سے زیادہ تندہی کے ساتھ سرگرمیوں کے ساتھ کوشش کرنی ہوگی کہ میں اپنے سسٹم کے لیے کام کر سکوں اور میں ایک مرتبہ پھر سے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور اس کے تمام ذمہ داروں کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.