ETV Bharat / state

World Breastfeeding Week: ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد - اسٹیپ اپ فار بریسٹ فیڈنگ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر (آر ایچ ٹی سی) جواں کی جانب سے ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ World Breastfeeding Week Celebrated

ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 1:11 PM IST

علیگڑھ: ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر (آر ایچ ٹی سی)، جواں کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کا عمل شروع کیا گیا۔ ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف میڈیسن، پروفیسر راکیش بھارگو نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ کمیونٹی میڈیسن کے صدر شعبہ پروفیسر سائرہ مہناز اور پروفیسر اطہر انصاری اس موقع پر مہمان اعزازی کے طور پر شامل ہوئے۔ World Breastfeeding Week Celebrate in AMU

اپنے استقبالیہ خطبہ میں پروفیسر سائرہ مہناز نے ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت اور اسے ایک تقریب کے طور پر منانے کے لیے خصوصی ہفتہ کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ورلڈ بربیسٹ فیڈنگ ویک کا تھیم 'اسٹیپ اپ فار بریسٹ فیڈنگ: ایجوکیٹ اینڈ سپورٹ' (Step up for Breastffeding : education and support) ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'زیادہ سے زیادہ دودھ پلانا خواتین اور بچوں کی اچھی صحت اور تندرستی کے لیے ضروری ہے۔ ڈبلیو ایچ (WHO) اور یونیسیف (UNICEF) کا بھی یہی خیال ہے کہ پیدائش کے 1 گھنٹے کے اندر دودھ پلانا شروع کریں، زندگی کے پہلے 6 ماہ میں ماں کا دودھ یقینی طور سے پلائیں، اور 2 سال یا اس سے زیادہ عمر تک دودھ پلانا جاری رکھیں۔ غذائی طور پر محفوظ اضافی (ٹھوں) کھانا 6 ماہ کی عمر میں ہی دینا شروع کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر تبسم نواب نے بتایا کہ اس موقع پر علاقے میں اسکول کے بچوں کے لیے پروگرام، جواں اور سمیرا گاؤں میں خواتین اور نوعمر لڑکیوں کے لیے صحت سے متعلق گفتگو، کوئز اور پوسٹر سازی کا مقابلہ، اسکولی بچوں کی ریلی، کمیوٹی پیرا میڈیکل اور ہیلتھ ورکرز کے لیے لیکچرز اور ورکشاپ کا انعقاد شامل ہیں، انہوں نے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو دودھ پلانے کے تعارف کے بارے میں اور خاندان کے دیگر افراد کو خواتین کو ایسا کرنے کی ترغیب دینے کے بارے میں گفتگو بھی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اطہر انصاری نے اس بات پر زور دیا کہ 'ماں کا دودھ نومولود کے لیے ایک مکمل غذا ہے اور جب ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے تو اس کے صحت کے لیے مختلف فوائد مرتب ہوتے ہیں۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر راکیش بھارگو نے نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے کے فوائد کے بارے میں بات کی اور خاص طور پر قبل ازوقت پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور ان ماؤں کے لیے بریسٹ ملک بینک کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.