حکومت ہند کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے مختلف ریاستوں اور اضلاع سے لگاتار مزدوروں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی دوران گزشتہ روز دہلی سے تین درجن مزدور اپنا ٹھیلا لے کر تقریبا 600 کلو میٹر دور بہرائچ میں واقع سدھارتھ نگر کے لئے روانہ ہو گئے۔
معلومات کے مطابق یہ سبھی مزدور ضلع سدھارتھ نگر کے ہی رہنے والے ہیں، جو بہرائچ ہوتے ہوئے سدھارتھ نگر جائیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ ان تمام مزدوروں کو جگہ جگہ سماجی تنظیم کے ذریعہ کھانا اور پانی مہیا کیا جاتا رہا، جس سے ان مسافروں کو فاقہ نہیں کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ جب یہ مزدور بہرائچ پہنچے تو مقامی تنظیم کی جانب سے ان کے درمیان کھانے کا پیکٹ پھل تقسیم کیا گیا، اس کے بعد یہ مزدوروں کی ٹولی اپنے منزل کے جانب روانہ ہو گئی۔