کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے دوسرے ریاست میں پھنسے مزدور نقل مکانی کرنے کو مجبور ہیں۔ اس دوران گجرات اور مدھیہ پردیش سے نقل مکانی کرکے آرہے مزدوروں کو جھانسی سرحد پر پولیس نے روک دیا، تو مزدور ہنگامہ کرنے لگے جس سے سرحد پر تقریبا 15 کلومیٹر طویل جام لگ گئی۔
جانکاری کے مطابق سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد ضلع انتظامیہ نے سرحد پر نگرانی سخت کر دی ہے، اس دوران دوسرے ریاست سے ٹرک پر سوار ہوکر گھر جارہے تارکین وطن مزدوروں کو پولیس نے سرحد پر روک دیا۔ اس کے بعد انتطامیہ پر مشتعل ناراض مزدوروں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے ۔
جس سے قومی ساہراہ پر شدید جام لگ گئی اس دوران کئی ایمبولینس بھی جام میں پھنسی رہی حالانکہ انتظامیہ نے جام ہٹانے کی کافی کوشش کییکن وہ نا کام رہے وہیں مزدور نعرے بازی کرتے رہے.