ریاست اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ہوئے سڑک حادثے میں زخمیوں کا ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا تھا لیکن آج ایک اور مزدور نے دم توڑ دیا۔ متوفی کا نام نرودھ کالندی ہے جو ریاست جھارکھنڈ کے بوکارو کا رہائشی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے متوفی کے لاش کو اس کے گھر گاڑی کے زریعہ افسروں کی نگرانی میں بھیج دیا ہے۔ دردناک سڑک حادثے کے بعد متوفی کا علاج چل رہا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔
زخمیوں کے جاری علاج میں جھارکھنڈ کے ایک اور مزدور کی صحت یابی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسے گھر بھیج دیا۔ مزدور کا کہنا تھا کہ 'ضلعی انتظامیہ نے اس کے کھانے پینے کے مناسب انتظامات کیے تھے۔ حادثے کے بعد اس کا علاج چل رہا تھا۔ اب وہ اپنے گھر جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسے 2000 روپیہ بھی دیا گیا ہے۔